Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند جلد تیزرفتار انٹرنیٹ دور میں داخل ہوجائیگا

نئی دہلی ..... ہندوستان چین کے بعد دنیا کاسب سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ملک بن چکا ہے لیکن اب بھی ایسے بیشتر ایشیائی ممالک سے پیچھے ہے جہاں انٹرنیٹ کی رفتار بہت زیادہ ہے لیکن اگلے 18ماہ میں ہند انٹرنیٹ کی سب سے زیادہ رفتار والے ملکوں میں شامل ہوجائیگا کیونکہ انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن3مواصلاتی سیارے خلا میں چھوڑنے والی ہے۔ اس ادارے کے چیئرمین کرن کمار نے کہا کہ پہلا مواصلاتی سیارہ جون میں چھوڑا جائیگا جس کے بعد مزید 2سیارے چھوڑے جائیں گے۔ اسے چھوڑنے کیلئے جو وہیکل ضروری ہے وہ اب 4ٹن وزنی سیٹلائٹ خلا میں چھوڑ سکتی ہے۔ اسکے نتیجے میں ہند کو انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ سروس فراہم ہوگی اور ملک کی ساری آبادی اس سے مستفید ہوسکے گی۔ سیارے میں ایک ایسا اینٹینا نصب ہے جو زمین کے وسیع علاقے کو کور کرتا ہے۔

شیئر: