Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سول ایوی ایشن کے وفد کا پاکستان میں سکیورٹی اسسمینٹ کا دوسرا مرحلہ ختم

پاکستان کے دورے پر موجود سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) کی سکیورٹی اسسمینٹ ٹیم کا دوسرا مرحلہ ختم ہو گیا ہے۔
جمعرات کو پاکستان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گاکا کے لیڈ انسپکٹر محمد العجمی کی قیادت میں آٹھ رکنی ٹیم نے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکیورٹی (ریگولیٹری) اور ایئرپورٹ مینجمنٹ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے گاکا ٹیم کا استقبال کیا۔
گاکا ٹیم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
بیان کے مطابق گاکا ٹیم نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر اے ایس ایف، ایئر لائنز، گراؤنڈ ہینڈلنگ ایجنسیز کے سکیورٹی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔
سعودی گاکا ٹیم نے کارگو ایجنٹس کے نافذ سکیورٹی اقدامات کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا۔
اس سے قبل ٹیم نے پہلے مرحلے میں لاہور اور ملتان ایئرپورٹس کا معائنہ کیا تھا۔
ٹیم نے مجموعی طور پر سکیورٹی انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ سعودی گاکا سکیورٹی ٹیم کے دورے کا مقصد پاکستان سے براہ راست سعودی عرب جانے والی فلائٹس کو ایئرپورٹس پر فراہم کی جانے والی سکیورٹی کا جائزہ لینا ہے۔

شیئر: