Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر عازمین کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے: وزارت حج

بسوں پر سوار ہوتے وقت معمر افراد کا خیال رکھیں ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے حج موسم کے دوران بزرگوں سے  نرمی اور صبر و تحمل کے ساتھ  پیش آنے کی ہدایت کی ہے۔ 
عاجل کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ آتے جاتے وقت بزرگوں کو خود پر ترجیح دیں۔ انہیں پریشان نہ کریں اور نہ ہی ان سے الجھیں۔ 
وزارت حج نے کہا ہے کہ بسوں پر سوار ہوتے وقت معمر افراد کا خیال رکھیں۔ انہیں پہلے سوار کرایا جائے اور ان میں سے کسی کو مدد کی ضرورت ہو تو خوش دلی سے پیش آئیں۔ 

شیئر: