Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فرضی حج سکیموں سے ہوشیار رہیں‘، وزارت حج وعمرہ کا انتباہ

مقررہ لائسنس یافتہ حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں موجود ہیں (فائل فوٹو: حرمین شریفین ٹوئٹر)
سعودی وزارت حج وعمرہ نے خبردار کیا ہے کہ ’فرضی حج سکیموں سے ہوشیار رہا جائے۔ حج کی ادائیگی کے لیے مقررہ اورلائسنس یافتہ اداروں سے ہی رابطہ کریں۔‘
سبق نیوز کے مطابق وزارت حج وعمرہ  کے بیان میں کہا گیا کہ ’داخلی عازمین حج کی رجسٹریشن کے لیے وزارت کی ویب سائٹ اور نسک ایپ پرسہولت فراہم کی گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’یورپ، امریکہ اورآسٹریلیا سے آنے والے عازمین کی رجسٹریشن کے لیے خصوصی طورپر’نسک حج ‘ ایپ پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔‘
دیگر ممالک کے لیے بھی مقررہ لائسنس یافتہ حج خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں موجود ہیں جن کے ذریعے بیرون مملکت سے آنے والے اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ 
اندرون مملکت سے حج رجسٹریشن کےلیے ویب سائٹ Localhaj.haj.gov.sa موجود ہے۔

شیئر: