Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مسجد الحرام میں سینیٹائزنگ و دیگر خدمات کے مثالی انتظامات

سینیٹائزنگ کے لیے 11 روبوٹس فراہم کیے گئے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
ادارہ امورحرمین میں شعبہ گراؤنڈ سروسز کے معاون نگران اعلی محمد بن مصلح الجابری کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کوروزانہ کی بنیاد پر 10 بار دھونے کے بعد جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیاجاتا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق الجابری جو کہ مسجد الحرام میں زمینی خدمات کی فراہمی کے شعبے کے معاون نگران ہیں نے مجسد الحرام میں فراہم کی جانے والی خدمات کے حوالے سے مزید کہا کہ زائرین اورعازمین میں مستقل بنیادوں پرآب زم زم کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتاہے۔
مسجد الحرام کے اندرونی و بیرونی صحنوں کی دھلائی اورسینیٹائزنگ کےلیے 4 ہزار سے زائد کارکن ہیں جن کی نگرانی کےلیے 400 سے زائد سعودی سپروائزرز کوتعینات کیا گیا ہے۔
حرم مکی الشریف کے مختلف مقامات پرآپ 4500 سے زیادہ واٹرکولرز ہیں جبکہ 800 سے زائد کارکنوں کے ذریعے یومیہ تقریبا 5 لاکھ لیٹر آب زم زم زائرین میں تقسیم کرایاجاتا ہے۔
وہیل چیئرکے بارے میں الجابری کا کہنا تھا کہ حرمین انتظامیہ کی جانب سے 5000 ہزار سادی جبکہ 3 ہزار الیکٹریکل وہیل چیئرکی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ تمام وہیل چیئرز کو مستقل بنیادوں پرسینیٹائز کیا جاتا ہے جس کےلیے کارکنوں کی جدا ٹیم مقرر ہے۔
خود کار طریقے سے سینیٹائزنگ کے لیے 11 مخصوص روبوٹس کی سہولت فراہم کی گئی ہے جو بغیرکسی انسانی مداخلت اوربلا کسی توقف کے 8 گھنٹے تک مختلف مقامات کی سینیٹائزنگ کرتے ہیں۔

شیئر: