Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان میں ایک سو کلو نشہ آور پودے کی سمگلنگ ناکام

’نشہ ٓاور پودہ سمگل کرنے کی کوشش کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان ریجن کی بری سرحدی چوکی نے ایک سو کلو نشہ آور پودہ قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ ’سمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی سرحدوں کے محافظ سمگلنگ کی ہر کوشش ناکام بنانے کے لیے مستعد ہیں‘۔
فورس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’سرحدی علاقے میں کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی دیکھنے پر فوری اطلاع کریں‘۔

شیئر: