Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈاکٹروں نے 90 سالہ انڈونیشی عازم حج کی جان بچا لی

انڈونیشی عازم حج ہسپتال میں زیر علاج ہے، حالت خطرے سے باہر ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب مکہ مکرمہ کے حرا جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر ایک نوے سالہ انڈونیشی عازم حج کی زندگی بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حرا جنرل ہسپتال کی معالج ٹیم نے بتایا کہ انڈونیشی عازم حج کو معدے میں شدید درد کے عالم میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ اسے مسلسل قے ہورہی تھی اور کھانے پینے سے قاصر تھا‘۔ 
طبی عملے نے انڈونیشی شہری کے متعدد ٹیسٹ کیے۔ پتہ چلا کہ بڑی آنت پھٹ جانے  سے خون میں زہر پھیل گیا ہے فوری طور پر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کردیا گیا۔ 
آپریشن کیا گیا تو پتہ چلا کہ  پیٹ میں پیپ ہے۔ بڑی آنت میں دو سینٹی میٹر سوراخ بھی تھا۔ پیٹ کی صفائی اور بڑی آنت سوراخ بند کرکے زخموں کا علاج کیا گیا
اب  انڈونیشی عازم حج کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اسے ہسپتال میں رکھا گیا ہے۔ 

شیئر: