Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کانفرنس کے بارے میں کوئی علم نہیں، ظریف

ریاض: ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی  کانفرنس کے بارے میں انہیں کوئی علم نہیں۔ وہ نہیں  جانتے کہ اسلامی سربراہ ریاض میں کیا کرنے گئے ہیں۔ حقائق کو مسخ کرتے ہوئے انہوں نے ایران نواز اخبار میں لکھا ہے کہ ریاض کے دورے کے موقع پر ٹرمپ کو چاہئے کہ سانحہ 11ستمبر دوبارہ نہ ہو اس کیلئے سعودی عرب سے مذاکرات کریں۔ وہ اشاروں او رکنایوں میں 11ستمبر کے حملوں میں سعودی عرب کو ملوث کررہے تھے۔ایرانی حکام نے حسب عادت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی ہے مگر ریاض کانفرنس میں امریکی صدر سمیت اسلامی ممالک کے سربراہوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایران کی توسیع پسند پالیسی کو مسترد کرتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: