Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گورنر مدینہ نے 55 یونٹ پر مشتمل ڈائیلاسز سینٹر کا افتتاح کیا

ماہانہ 500 مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جاسکے گی (فوٹو: عاجل)
گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے فلاحی تنظیم ’حیاۃ‘ کی جانب سے ضرورتمندوں کےلیے قائم کیے گئے 55 یونٹ پر مشتمل ڈائیلاسز سینٹرکا افتتاح کیا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ڈائیلاسز سینٹرفلاحی بنیادوں پرقائم کیا گیا ہے جس میں گردوں کے امراض کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ سینٹر میں امراض گردہ کے کلینک اوراسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے۔ 
سینٹرسے ماہانہ 500 مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جاسکے گی۔
فلاحی مرکز ’حیاۃ‘ کی جانب سے قائم کیے گئے سینٹرمیں جدید ترین متحرک ایکسرے یونٹ بھی فراہم کیا گیا ہے جس سے مرض کی فوری اورجلد تشخیص ممکن ہوسکے گی۔ 
فلاحی تنظیم حیاۃ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالحمید شحات نے گورنرمدینہ منورہ کے بھرپورتعاون کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’ ان کی جانب سے فلاحی کاموں میں ہمیشہ تعاون فراہم کیاجاتا ہے‘۔ 
سینٹرکے حوالے سے ڈاکٹرعبدالحمید شحات نے بتایا کہ ’امراض گردہ سینٹر مدینہ منورہ ریجن کے لوگوں کےلیے فائدہ مند ہے‘۔
’گزشتہ برس اس سینٹرسے ایک لاکھ سے زائد افراد مستفیض ہوئے۔ ایک برس میں سینٹر نے دیگر ہسپتالوں اوروزارت صحت کے مراکز کے تعاون سے 32 ہزار 916 ڈائیلاسز کے سیشن کرائے‘۔ 

شیئر: