Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عازمین حج کی سہولت کے لیے مصنوعی ذہانت سے لیس کنٹرول روم

کنٹرول روم کا مقصد عازمین حج کی خدمات کےلیے کام کو آسان بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی نائب وزیر حج عبدالفتاح بن سلیمان مشاط نے ترکی، یورپ، امریکہ اور آسٹریلیا کے عازمین کے لیے ’نیشنل سٹیبلشمنٹ‘ کنٹرول روم کا افتتاح کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنٹرول روم کا مقصد مصنوعی ذہانت کے ذریعے عازمین حج کی خدمات کےلیے کام کو آسان بنانا ہے۔
سٹیبلشمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹڑز کے رکن وائل الحلبی نے کہا کہ’ یہ کنٹرول روم جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے جس میں چہروں کے ذریعے عازمین حج کی شناخت کےلیے سیکیورٹی مانیٹرنگ شامل ہے‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ کنٹرول روم درجہ حرارت، نمی اور تمام اہم  پیرا میٹرز کے ساتھ ایک جگہ جمع ہونے والے عازمین حج کی تعداد کو نوٹ کرے گا گا تاکہ ٹرانسپورٹ کی سہولتوں اور سفرمیں آسانی ہو سکے‘۔

شیئر: