Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی برطانوی طبی سہولتیں توقعات سے کم

 نام بڑے اور درشن چھوٹے کا محاورہ بہت پرانا ہے مگر یہ اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ جن ملکوں، لوگوں یا اداروں سے بڑی بڑی توقعات وابستہ کی جاتی ہیں وہ آزمائش کے وقت میں بالکل ناکارہ اور ناکام ثابت ہوتے ہیں۔ ایسی ہی کچھ بات اس رپورٹ میں شامل ہے جو حیرت انگیز طور پر دنیا بھر میں عالمی صحت سہولتوں کے حوالے سے مرتب کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ اور یورپ و برطانیہ کی طبی سہولتیں قطعاً اس معیار کی نہیں جنکی توقعات ان سے کی جاتی ہیں۔اس حوالے سے ہونے والے سروے کے مطابق بہترین سہولتیں فراہم کرنے والے 10ممالک میں بھی ان دونوں کا شمار نہیں۔ امریکہ طبی سہولتیں فراہم کرنے والے ممالک میں 35ویں نمبر پر ہے جبکہ برطانیہ کا نمبر 30واں ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ آسٹریلیا بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے والوں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر ہے۔ یہ تحقیقی رپورٹ دنیا کے 195ممالک میں طبی سہولتوں کی فراہمی اور میڈیکل صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد مرتب کی گئی ہے۔ اس رپورٹ کی تیاری کیلئے محققین نے 36نکاتی فارمولا تیار کیا تھا اور انہی 36نکات پر ہر ملک کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔سوئٹزرلینڈ پہلے نمبر پر جبکہ آئس لینڈ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ فن لینڈ اور اسپین کا نمبر بالترتیب ساتواں، آٹھواں اور نواں ہے جبکہ لکسمبرگ دسویں نمبر پر ہے۔

شیئر: