Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انتہا پسندی کے انسداد کا عالمی مرکز”اعتدال“ کیا ہے ؟

انٹر نیٹ پر شائع ہونے والی تحریر،تقریر، تصویر یا وڈیو میں شدت پسندی کی طرف دعوت دینے کے علاوہ کسی بھی تحریر، تقریر، تصویر یا وڈیو پر کمنٹ کا بھی تجزیہ کرے گا

 
 
 
 
ریاض: انتہا پسندی کے انسداد کا عالمی مرکز ”اعتدال“ انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ کام کرے گا۔اعتدال کے جدید ذرائع سے انٹر نیٹ پر انتہا پسندی پر مشتمل الفاظ کا صرف 6سیکنڈ میں تجزیہ کرکے پوری رپورٹ مل سکتی ہے۔انٹر نیٹ پر شائع ہونے والے مواد، تحریر، تصویر یا وڈیو میں شدت پسندی کی طرف دعوت دینے کے علاوہ کسی بھی تحریر، تقریر، تصویر یا وڈیو پر کمنٹ کا بھی تجزیہ کرے گا۔ سائبر کرائم کے انسداد کے لئے اعتدال کام کرے گا۔ اعتدال مرکز میں انتہا پسندی کے انسداد کے ساتھ اعتدال ، دوسروں کا احترام، رواداری اور بقائے باہم کے علاوہ ایسا مواد بھی تیار کیا جائے گا جو منحرف فکر کا مقابلہ کرے گا۔ اعتدال مرکز میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین کام کریں گے۔ یہ لوگ وسائل اطلاعات کے علاوہ انٹر نیٹ پر انتہا پسندی کی طرف دینے والے الفاظ ، عبارتوں، کنایوں اور اشاروں کے ماہر ہوں گے۔ اعتدال میں دنیا کی مختلف زبانوں کے ماہرین ہوں گے۔ اعتدال مرکز کے ماہرین نہ صرف انتہا پسندی اور شدت کی طرف دعوت دینے والوں کا تعاقب کریں گے بلکہ دہشت گرد تنظیموں کی سوشل میڈیا میں سرگرمیوں پر بھی نظر رکھیں گے۔ اعتدال مرکز کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں دنیا بھر کے ممالک نہ صرف حصہ دار ہیں بلکہ مشترکہ کوششوں کے ذریعہ انٹر نیٹ کو انتہا پسندی اور شدت کی طرف دعوت دینے والوں کے خلاف کام کریں گے۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب اعتدال مرکز کا افتتاح کیا تھا۔ 
 
 

شیئر: