Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج 2023: حجاج کے ساتھ سکیورٹی فورس کی انسانیت نوازی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یہ اقدام لائق تحسین ہے۔ (فوٹو اخبار 24)
اس سال حج شدید گرمی کے موسم میں آیا ہے۔ وزارت صحت نے گرمی سے بچاؤ کے حوالے سے مختلف آگہی پروگرام بھی پیش کیے تھے اور حجاج سے کہا تھا کہ وہ چھتری اور پانی کی بوتل ہمراہ رکھیں تاکہ لو کا شکار نہ ہوں۔
اخبار 24 کے مطابق حجاج کرام کو گرمی کی شدت سے بچانے کے لیے اس سال سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی ہر سال کی طرح بہترین تعاون اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر گرمی سے پریشان حجاج پر پانی کی بوچھاڑ کی تاکہ وہ اپنے اندر توانائی محسوس کریں۔

سیکیورٹی اہلکاروں کے اس اقدام  پر صارفین تعریفیں کررہے ہیں۔ (فوٹو اخبار 24)

سیکیورٹی اہلکاروں نے حجاج کرام کی  اس طرح خدمت کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہیں اور تصاویر بہت زیادہ پسند کی جارہی ہیں اور لوگ اس حوالے  سے سیکیورٹی اہلکاروں کی خدمت کے جذبے کی تعریف کررہے ہیں اور انہیں شاباش دے رہے ہیں۔
ایک صارف نے تحریر کیا کہ ’اللہ کے ان مہمانوں کی جس لگن اور جستجو کے ساتھ یہ سیکیورٹی اہلکار خدمت کررہے ہیں انہیں سیلوٹ کرنا چاہئے‘۔

حجاج کی خدمت پر سیلوٹ کرنا چاہئے۔ (فوٹو اخبار 24)

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’حجاج کرام کی خدمت واقعی قابل تحسین اقدام ہے اور گرمی کے موسم میں اس طرح محبت اور پیار کا جذبہ اس سے بڑھ کر ہے‘۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکار جس خوشدلی سے بوڑھے کی پیشانی چوم رہا ہے وہ لائق تحسین ہے‘۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: