نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی رہنما اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے وعدہ کیا ہے کہ ہر 6ماہ بعد ایک جھونپٹر بستی کو گود لیں گے اور اسے ماڈل بستی بنایاجائے گا۔منوج تیواری نے نئی دہلی کے علاقے سیما پوری میں جھوپڑ بستی کا دورہ کیا۔ مقامی باشندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علاقے میں ترقیاتی کاموں کے ساتھ سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔دوسری طرف مرکزی وزیر وجے گویل نے بھی دہلی کی جھو نپڑ بستی کا دورہ کیا اوران علاقوں کو ماڈل بستی بنانے کا وعدہ کیا۔