سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل چار جولائی کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق21 قیراط ایک گرام سونا 202.97 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ پیر کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 202.49 ریال ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.97 ریال، 22 قیراط ایک گرام 212.64 اور18 قیراط 173.98 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,948.53 ریال، 22 قیراط کی گنی 2,041.32 ریال جبکہ 24 قیراط کی گنی 2,226.89 ریال اور ایک کلو گرام سونا 233,591.99 ریال میں دستیاب رہا۔