Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملازمتوں پر ریاض ایئر کا انتباہ، جعل سازوں سے ہوشیار رہیں

ملازمت کے لیے امیدواروں سے بینک تفصیلات طلب نہیں کی جاتی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی نئی لانچ ہونے والی فضائی کمپنی ’ریاض ایئر‘ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمتوں کےلیے درخواست دینے والے امیدوار جعل سازوں سے ہوشیار رہیں۔ کمپنی کی جانب سے کسی قسم کی فیس کا مطالبہ نہیں کیا جاتا۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض ایئرکے حوالے سے سوشل میڈیا پرجعلی اکاونٹس کا انکشاف ہونے پرایئرلائن کی جانب سے اس حوالے سے امیدواروں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ایئرلائن ملازمت کے خواہشمندوں سے نہ تو کسی قسم کا مطالبہ کرتی ہے اورنہ ہی ان سے بینک اکاونٹ کے بارے میں ذاتی تفصیلات طلب کی جاتی ہیں۔
کمپنی کی جانب سے امیدواروں کو کہا گیا ہے کہ وہ کسی فرضی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا کے اکاونٹ پرتوجہ دینے کے بجائے براہ راست کمپنی کے سرکاری اکاونٹ سے درست معلومات حاصل کریں تاکہ جعل سازی سے محفوط رہ سکیں۔
واضح رہے ریاض ایئر لائن کا منصوبہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیش کیا تھا جس پرتیزی سے عمل درآمد جاری ہے۔ نئی شروع ہونے والی ایئر لائن پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے ذریعے شروع کی گئی ہے۔
ایک اندازے کے مطابق ائیرلائن کے ٹیک آف سے قبل نئی بھرتیاں شروع کرنے کا اعلان بھی کیا گیا تھا۔ توقع ہے کہ شروع ہونے والی اس نئی فضائی کمپنی میں دو لاکھ کے قریب ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

ایئرلائن سال 2025 تک باقاعدہ پروازیں شروع کردے گی(فوٹو، ٹوئٹر)

ریاض کی کی باقاعدہ پروازیں 2025 تک اپنے سفر کا آغاز کردیں گی۔ ایئرلائن کا ہدف ہے کہ سال 2030 تک دنیا کے سو سے زیادہ ایئرپورٹس تک  اس ایئرلائن کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔

شیئر: