Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غلاف کعبہ میں چاندی کے بجائے سونے کے ہک

مکہ مکرمہ ....حرمین شریفین امور کی جنرل پریذیڈنسی نے غلاف کعبہ کے زیریں حصے میں چاندی کے بجائے سونے کے ہک لگادیئے۔خانہ کعبہ کے اطراف چاندی کے 57ہک لگے ہوئے تھے۔ انکی جگہ سونے کے ہک لگادیئے گئے۔ چاندی کے 15ہکوں پر سونے کا پانی چڑھا دیا گیا تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں استعمال کیا جاسکے۔ یہ بات پریزیڈنسی میں منصوبہ جات کے ادارے کے ڈائریکٹر امجد الحازمی نے بتائی ہے۔ انکا کہناہے کہ سعودی قیادت حرمین شریفین کی خدمت کے حوالے سے نت نئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ چاندی کے ہک کے بجائے سونے کے ہک کی تنصیب اسی پالیسی کا حصہ ہے۔

شیئر: