Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ایک ارب ریال کے سکوں کا ریکارڈ لین دین

سب سے زیادہ ایک ریال والے سکے ہیں۔ (فوٹو عکاظ)
سعودی سینٹرل بینک ’ساما‘ نے کہا ہے کہ ’سال  رواں  2023 کے دوران مقامی مارکیٹوں میں دھات کے ایک ارب ریال سے زیادہ کے سکوں کا لین دین چل رہا ہے۔‘
عکاظ اخبار کے مطابق ساما کا کہنا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں دھات کے جن سکوں کا لین دین چل رہا ہے وہ 26 دسمبر  2016 کو جاری کیے گئے تھے۔ یہ دھات کے سکوں کا چھٹا ایڈیشن تھا۔
ساما کا کہنا ہے کہ ’چھٹے ایڈیشن میں دھات کے سکوں کے علاوہ کرنسی نوٹ بھی جاری کیے گئے تھے۔ سکوں میں ایک ھللہ، پانچ ہللہ، دس ہللہ، 25 ہللہ، 50 ہللہ، 100 ہللہ  اور 200 ہللہ کے سکے شامل ہیں۔‘
ساما کا کہنا ہے کہ ’مارکیٹ میں 1.08 ارب ریال کے سکے گردش میں ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ ایک ریال والے ہیں۔ ان کی مالیت 604.94 ملین ریال ہے۔‘
ساما نے  بتایا کہ ’دوسرے نمبر پر دو ریال والے سکے ہیں ان کی مالیت 286.96 ملین ریال ہے۔ تیسرے نمبر پر 50 ہللہ والے سکے ہیں جن کی مجموعی مالیت 114.26 ملین ریال ہے۔‘
ساما کا کہنا ہے کہ ’25 ہللہ والے سکوں کی مجموعی مالیت 55.88 ملین ریال جبکہ 10 ہللہ والے سکوں کی مجموعی مالیت 8.72 ملین ریال ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: