Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’یہ یوپی ہے یہاں سب کچھ چلتا ہے‘‘

لکھنؤ۔۔۔۔۔لکھنومیں گزشتہ روز سے پٹرول پمپ والے ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو پٹرول فراہم نہیں کررہے ہیں لیکن متعدد پٹرول پمپوں پر ملازمین کو اس نئے قانون کا پتہ بھی نہیں اور وہ ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو بھی بدستور پٹرول فراہم کررہے ہیں۔اس نئے قانون پر ملا جلاردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔ایک طالب علم عمران نے کہا کہ ’’یہ یوپی ہے یہاں سب چلتا ہے‘‘وہ بغیر ہیلمٹ پہنے پٹرول پمپ پر آیا تھا اور اس نے اپنی گاڑی میں پٹرول بھی ڈلوایا۔بہت سے لوگوں نے اس نئے قانون پر نکتہ چینی بھی کی۔پولیس بھی کوتاہی کا مظاہرہ کرتی ہوئی نظر آئی۔بہت سے لوگوں نے جو ہیلمٹ نہیں پہنے ہوئے تھے پٹرول پمپوں پر ہنگامہ کھڑا کیا۔ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر 200روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔ایسا ہی ایک موٹر سائیکل سوارپٹرول کیلئے پٹرول پمپ پر پہنچا اور جرمانہ ادا کیا۔اس کا کہنا تھا کہ میں ذیابیطس کا مریض ہوں، موسم گرما میں میرے لئے ہیلمٹ پہننا مسئلہ بن جاتا ہے لیکن میں قانون کا پابند ہوں اور اسی لئے میں نے جرمانہ بھی بھرا۔

شیئر: