Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

او آئی سی کے وفد کی سینیگال کی وزیر خارجہ سے ملاقات

او آئی سی اور سینیگال کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا جائزۃ لیا( فوٹو: عرب نیوز)
اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے ایک وفد نے دارالحکومت ڈکار میں سینیگال کی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق او آئی سی کے وفد کی سربرا ہی اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری برائے انسانی، ثقافتی اور سماجی امور طارق علی بخیت نے کی۔
ملاقات میں او آئی سی اور سینیگال کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں اور اکتوبر میں ڈاکار میں سینیگال کے صدر کی سربراہی میں ہونے والی اوآئی سی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و ثقافتی امور کے 12ویں اجلاس کی تیاری شامل تھی۔
سینیگالی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہا کہ ’ان کا ملک اوآئی سی کی سرگرمیوں کی سپورٹ اور اسلامی دنیا کی خدمت اور فائدے کےلیے اقدامات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے‘۔ 
اوآئی سی اسسٹنٹ جنرل سیکریٹری نے مغربی افریقی ملک کے کلیدی کردار، تنظیم کی سپورٹ کےلیے جاری سرگرمیوں، امن کے فروغ، یکجہتی، بین المذاہب مکالمے اور پرامن بقائے باہمی کے فروغ کےلیے جاری کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے او آئی سی کے ترجیحی ایشوز کی سپورٹ  اور قائمہ کمیٹی کے احیا میں مدد کرنے کے سینیگال کے عزم کو بھی سراہا۔

شیئر: