Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ ایئرپورٹ سے دو ماہ میں 5.8 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا 

ایئرپورٹ پر پروازوں کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی عرب میں جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے دو ماہ کے  دوران 5.8 ملین سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا۔  پروازوں کی تعداد 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا  کہ ٹریول لاونجز سے 60 لاکھ سے زیادہ بیگ پروازوں سے بھیجے اور اتارے گئے۔ 
مطارات جدہ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین ایمن ابوعباۃ نے اتوار کو کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی کو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔
اس موقع پر انہیں مستقبل میں ایئرپورٹ کی سکیموں اور ترقیاتی اہداف کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ 
یاد رہے کہ کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل  ایئرپورٹ نے 4 ذی الحجہ کو اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک روز کے دوران  ایک لاکھ 51 ہزار افراد کو سفر کی سہولت فراہم کی۔ 

شیئر: