Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور مصر کا کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

سعودی وزیر نے قاہرہ میں مصری ہم منصب سے ملاقات کی ہے( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف نے منگل کو مصر کے وزیر پیٹرولیم و معدنیات انجینیئر طارق الملا سے قاہرہ میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق بندرالخریف قاہرہ کی میزبانی میں کانکنی فورم 2023 میں شرکت کے لیے مصر میں ہیں۔ 
ملاقات میں دونوں ملکوں کے وزرا نے سعودی عرب اور مصر کے تاریخی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں دوست ملکوں کی دلچسپی کے متعدد موضوعات خصوصا کانکنی اور مشترکہ تعاون کا دائرہ وسیع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
دونوں وزرا نے خطے میں کانکنی کے مستقبل کےعلاوہ ازیں معدنیات سے انتہائی استفادے کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا۔
 کانکنی کی صنعت میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے تجربات کے  تبادلے پر بھی بات چیت کی گئی۔

شیئر: