Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اہم وزارتوں کے 65 افراد کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات

رشوت لینے اورعہدوں کا ناجائز استعمال کے علاوہ دیگر الزامات بھی عائد کیے گئے (فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ انسداد بدعنوانی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ مختلف الزامات کے تحت گرفتار کیے جانے والے افراد کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن کی جانب سے گذشتہ ماہ 2 ہزار 230 مختلف اداروں کے تفتیشی دورے کیے گئے جن میں 213 کیسز ریکارڈ پر آئے۔
ادارے کی ٹیموں نے 65 افراد کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا  تھا تاہم بعدازاں ان افراد کوضمانت پررہا کیا گیا۔
اینٹی کرپشن کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ جن اداروں کے اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی گئی تھیں ان میں وزارت داخلہ ، وزارت دفاع اورنیشنل گارڈز، وزارت صحت، تعلیم اوروزارت بلدیات ودہی ترقی کے امور شامل تھے۔
مذکورہ اداروں میں جن افراد کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے ان پررشوت لینے ، اپنے عہدے کا ناجائز استعمال ، جعل سازی اورمنی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

شیئر: