Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان شاہی کے مشیر کی جمہوریہ کانگو کے صدر سے ملاقات

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا زبانی پیغام کانگو کو صدر کو پہنچایا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمہوریہ کانگو ’برازافیل‘ کے صدر کے نام زبانی پیغام  بھیجا ہے۔
یہ پیغام دونوں دوست ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ایوان شاہی کے مشیر احمد قطان نے بدھ کو  برازافیل  میں ملاقات کرکے جمہوریہ کانگو کے صدر کو پیغام دیا۔
احمد قطان نے شاہ سلمان اور ولی عہد  کی جانب سے کانگو کے صدر، حکومت اور دوست عوام کے لیے خیرسگالی  کے پیغامات بھی پہنچائے۔ 
ملاقات میں سعودی عرب اور جمہوریہ کانگو کے ساتھ  تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی ایشوز کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر جمہوریہ کانگو کے صدر نے ریاض میں ایکسپو  2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
احمد قطان نے سعودی حکومت کی طرف سے جمہوریہ کانگو اور اس کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس حمایت کا باعث دونوں ملکوں کے منفرد تعلقات ہیں۔ 

شیئر: