Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، کیوبا اور کانگو نے بھی سعودی عرب کی حمایت کردی

کیوبا کے سفیر نے سعودی عرب کو باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
کیوبا اور جمہوریہ کانگو نے بھی ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی درخواست کی حمایت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کیوبا کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ’ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اور مملکت میں کیوبا کے سفیر کی حالیہ ملاقات میں ہوانا نے ایکسپو 2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کے حوالے سے باضابطہ طور پر مطلع کیا ہے‘۔
 سرکاری بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خصوصا ریاض میں کیوبا کے سفارتی مشن کے کام اور صحت کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے‘۔
علاوہ ازیں ایوان شاہی کے مشیر احمد عبدالعزیز قطان نے سنیچر کو جمہوریہ کانگو کے صدر سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق احمد قطان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اورعلاقائی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون اورترقی کے طریقوں پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
جمہوریہ کانگو کے صدر نے اس موقع پر ایکسپو2030 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی درخواست کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔
یاد رہے ک سعودی عرب نے دسمبر میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق امیدواری کے عمل کو شروع کرنے کے لیے پیرس میں منعقدہ بیوروانٹرنیشنل ڈیس ایکسپوزیشنز کے ورچوئل جنرل اسمبلی کے اجلاس میں حصہ لیا جو کہ پانچ مراحل میں ہو گا اور 2023 کے آخر میں ووٹنگ کے ساتھ ختم ہو گا۔

شیئر: