Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹیسٹ کرکٹر بننے سے ذمہ داریاں بڑھ گئیں،محمد عباس

برمنگھم ...دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹر بننے کے بعد ذمہ داریوں میں اضافہ ہو گیا۔ پہلیٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق اور یونس خان جیسے بڑے کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم میں وقت گزارنا بڑا اعزاز تھا۔واضح رہے کہ عباس کو ٹیم مینجمنٹ نے برمنگھم طلب کیا ہے، جہاں 30 سالہ بولر چیمپیئنز ٹرافی کیلئے لگائے پاکستانی ٹیم کے کیمپ میں بیٹسمینوں کو بولنگ پریکٹس کرا رہے ہیں۔ نجی چینل سے گفتگو میںمحمد عباس نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کا مجھ پراعتماد اور چیمپئنز ٹرافی کیمپ میں بلایا جانا بہت اچھا لگا ۔ اب میں کیمپ میں اپنی شرکت سے ٹیم کو بھرپور فائدہ پہنچانا چاہتا ہوں۔مستقبل کی منصوبہ بندی کے سوال پر فاسٹ بولر نے کہا کہ پوری طرح سنجیدہ ہوں اور کھیل پر مکمل توجہ مرکوز رکھیں گے۔

 

شیئر: