Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان کو موریطانیہ کے صدر اور بنگلہ دیشی وزیراعظم کا مکتوب موصول

مکتوب کا تعلق مختلف شعبوں میں تعاون پر ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو موریطانیہ کے صدر اور بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مکتوب مل  گئے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو دفتر خارجہ جدہ میں موریطانیہ کے وزیر خارجہ نے ملاقات کرکے اپنے صدر محمد ولد الشیخ احمد الغزوانی کا سعودی ولی عہد کے نام مکتوب پیش کیا۔
مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں اور برادر عوام کے تعلقات کو جدید خطوط پر استوار اور مضبوط بنانے کی تدابیر پر ہے۔
دوسری جانب سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کو بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا مکتوب موصول ہوگیا۔
بنگلہ دیشی وزیراعظم کے مکتوب کا تعلق دونوں برادر ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان مستحکم تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار اور ہر سطح پر مضبوط کرنے کی تدابیر سے ہے۔

بنگلہ دیشی سفیر نے جمعرات کو مکتوب پیش کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)

ریاض میں متعین بنگلہ دیشی سفیر ڈاکٹر محمد جاوید نے جمعرات کو سعودی دفتر خارجہ میں نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے ملاقات کرکے اپنے وزیرعظم کا مکتوب پیش کیا۔
اس موقع پر سعودی عرب اور بنگلہ دیش کے برادرانہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں مستحکم بنانے کی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے مسائل پر نقطہ ہائے نظر پر بھی گفتگو ہوئی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: