Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب نے نائیجر کے صدر کے خلاف بغاوت کو مسترد کر دیا

نائیجر کے صدر کی صحت و سلامتی کی حفاظت کریں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ
سعودی عرب نے نائیجر کے صدر محمد بازوم کے خلاف بغاوت کی کوشش کو مکمل طور پر مسترد کر دیا۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی دفتر خارجہ نے  جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ ’سعودی عرب نائیجر کے صدر محمد بازوم کے قانونی اقتدار کے خلاف بغاوت کی کوشش کو پوری طرح سے مسترد کرتا ہے‘۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ ’سعودی عرب کا مطالبہ ہے کہ باغی فریق صدر بازوم کو جلد رہا کریں انہیں اپنے آئینی اختیارات استعمال کرنے کا موقع دیں اور ان کی صحت و سلامتی کی حفاظت کریں‘۔
دفتر خارجہ نے ایک بار پھر متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ نائیجر اور اس کے عوام کے مفاد کو سب سے اوپر رکھیں۔ بدامنی کے بھنور میں پھنسنے سے گریز کریں۔ بدامنی سے جانوں کا ضیاع ہوگا اور قومی کارنامے متاثر ہوں گے۔
یاد رہے کہ سعودی دفتر خارجہ نے ایک روز قبل بیان جاری کر کے نائیجر میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا تھا اور خواہش ظاہر کی تھی کہ نائیجر میں امن و استحکام بحال ہو اور اس کے ریاستی ادارے معمول کے مطابق کام شروع کریں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: