Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی میں بیوروکریٹس کے گھروں پر انکم ٹیکس کے چھاپے

نئی دہلی۔۔۔۔۔محکمہ انکم ٹیکس نے یوپی بھر میں چند بیورکریٹس کی رہائش گاہوں پر بدھ کو چھاپے مارے۔ محکمہ کے اعلیٰ افسرنے بتایا کہ ڈائریکٹر ہیلتھ شنکر تیواری کی کئی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔ ان کے خلاف 5شہروں ، میرٹھ، باغپت،دہلی،گریٹر نویڈااور لکھنؤ میں 8وارنٹ جاری ہوئے تھے۔ گریٹر نویڈا کے ایڈیشنل ویمل کمار شرما اور ان کی اہلیہ ممتا شرما کی رہائشگاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ ان دونوں کی املاک میرٹھ، نویڈا اور مین پوری میں ہے۔ یوپی کے اسپیشل سیکریٹری جیل خانہ جات ستندرکمار سنگھ کی 6رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے۔ پچھلے مہینے محکمہ نے مختلف بیوروکریٹس کی 20رہائش گاہوں کی تلاشی لی تھی اور 10کروڑ روپے برآمد کئے تھے جن پر ٹیکس ادا نہیں کیا گیا تھا۔

شیئر: