Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی: جنوبی سوڈان نے بھی سعودی عرب کی حمایت کردی

ایوان شاہی کے مشیر نے جنوبی سوڈان کے مشیر کو شاہ سلمان کا پیغام حوالے کیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ایوان شاہی کے مشیر احمد قطان نے بدھ کو جوبا میں جنوبی سوڈان کے صدر سلوا کیر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا ایک پیغام حوالے کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پیغام کا تعلق دوطرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانے کے طریقوں سے ہے۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے تمام علاقائی اور بین الاقوامی امور کے علاوہ مختلف شعبوں میں تعاون اور ترقی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنوبی سوڈان کے صدر نے ریاض میں ورلڈ ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے مملکت کی درخواست کی حمایت کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں ایوان شاہی کے مشیر نے جنوبی سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ  سے بھی ملاقات کی ہے۔ 

ایوان شاہی کے مشیر نے جنوبی سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ  سے بھی ملاقات کی ہے(فوٹو: ایس پی اے)

 ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں جنوبی سوڈان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
جنوبی سوڈان کے قائم مقام وزیر خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں ایکسپو 2030 کی ریاض میں میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی حمایت کا اعلان کیا۔
انہوں نے سال رواں کے شروع میں سعودی عرب میں پہلی سعودی افریقی سربراہ کانفرنس اور پانچویں عرب افریقی سربراہ کانفرنس کے انعقاد کا بھی خیر مقدم کیا۔ 
اس موقع پر احمد قطان نے کہا کہ’ جنوبی سوڈان کی جانب سے ایکسپو 2030 کی میزبانی کی درخواست کی حمایت پر شکر گزار ہیں‘۔
’جنوبی سوڈان کی جانب سے سپورٹ دونوں ملکوں کے منفرد تعلقات کا پتہ دے رہی ہے‘۔ 

شیئر: