Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو چاند دیکھنا ممکن نہیں، ماہر

ریاض:رویت ہلال کے ماہر معروف سعودی شہری متعب  البرغش نے کہا کہ جمعرات کو چاند دیکھنے کا مقصد  قلب تسلی ہے۔ وگرنہ حقیقت یہ ہے کہ جمعرات کو چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔ سنت مبارکہ کی پیروی میں 29تاریخ کو چاند دیکھا جانا ضروری ہے۔ البرغش نے کہا کہ جمعرات کی صبح کو چاند 4بجکر 48منٹ پر طلوع ہوگا اور شام  کو 6بجکر17منٹ پر اوجھل ہوجائیگا۔ سورج5بجکر 7منٹ پر طلوع اور 6بجکر 41منٹ پر غروب ہوگا۔ اس وجہ سے جمعرات کو رویت ہلال مشکل ہوگی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں