Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کون سے علاقے رواں ہفتے کےآخر تک بارش کی زد میں رہیں گے؟

بارش کا سلسلہ باحہ اور مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل سکتا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ ’عسیر اور جازان ریجنوں میں رواں ہفتے کے  آخر تک بارش جاری رہنے کا امکان ہے‘۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق قومی مرکز نے کہا  کہ’ بارش کا سلسلہ باحہ اور مکہ مکرمہ ریجن تک پھیل سکتا ہے‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز نے اس سے قبل کہا تھا کہ ’عسیر ریجن میں ظہران الجنوب اور سراۃ عبیدہ میں موسلا دھار بارش سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود ہونے کا امکان ہے‘۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے کئی شہروں میں جہاں درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے وہاں ابھا شہر میں موسم خوشگوار ہے اور بوندا باندی ہورہی ہے۔ 
سوشل میڈیا پر عسیر ریجن میں موسلا دھار بارش اور السودہ کے پہاڑی علاقوں اور قریوں میں ژالہ باری کے وڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ہیں۔ 

شیئر: