Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز اور برطانیہ سوڈان متاثرین کے لیے 9.16 ملین ڈالر دیں گے

 شاہ سلمان مرکز کے سربراہ اور برطانوی وزیر مملکت نے معاہدے پر دستخط کیے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات  اور برطانیہ کی وزارت خارجہ، دولت مشترکہ  اور ترقیاتی دفتر نے سوڈان میں متاثرین کی مدد کے لیے 9.16 ملین ڈالر کے مشترکہ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اور برطانیہ کی جانب سے وزیر مملکت برائے ترقی و افریقی امور نے معاہدے پر دستخط کیے۔ 
سعودی عرب اور برطانیہ  ریجنل ایمرجنسی سپورٹ کےلیے ریڈ کراس سے 4.58 ملین ڈالر  کا تعاون کریں گے۔ 
شاہ سلمان مرکز اور برطانوی وزیرت خارجہ اعانت پر مجموعی طور پر 9.16 ملین ڈالر فراہم کریں گے۔ 
سعودی عرب اور برطانیہ سوڈان میں ریڈ کراس کو صحت، فوڈ سیکیورٹی اور تحفظ کے شعبوں میں مدد دے رہے ہیں۔ یہ تعاون اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ 
ڈاکٹر الربیعہ نےمعاہدے پر دستخط کے بعد کہا کہ ’شاہ سلمان مرکز کی جانب سے سوڈانی عوام کا اعانتی پروگرام ظاہر کرتا ہے سعودی حکومت سوڈانی بھائیوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب کی ہمیشہ کوشش رہی ہے اور ہے کہ انسانی بحران سے دوچار سوڈان کے مصائب میں کمی ہو۔ سعودی عرب، سوڈان سمیت دنیا بھر میں بحرانوں سے دوچار افراد کی مدد کی پالیسی پر گامزمن ہے‘۔ 
 برطانوی وزیر مملکت برائے  فلاح و بہبود و افریقی امور نےمعاہدے پر دستخط کے بعد کہا کہ’ یہ معاہدہ انسانیت کے شعبے میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان گہری شراکت کا عملی ثبوت ہے‘۔ 

شیئر: