Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امتحان میں طلبہ کے فیل ہونے پر اسکول پرتالا لگا دیا

گڑگاؤں۔۔۔گڑگاؤں سے 90کلومیٹر دور واقع روالی میں دیہاتیوں نے ہریانہ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے امتحان میں زیادہ طلبہ کو فیل کرنے پر ایک سرکاری اسکول کو بند کردیا۔10ویںکلاس کے 40طلبہ میں سے صرف ایک طالب علم پاس ہوا تھا جبکہ 2کی سپلیمنٹری آئی اور باقی سب فیل ہوگئے۔ دیہاتیوں کو اس پر شدید غصہ تھا۔ صبح 7بجے والدین اور طالب علم اسکول پہنچ گئے اور انہوں نے اسکول کے گیٹ کو تالا لگا دیا ، اساتذہ کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ موجودہ اساتذہ کا تبادلہ کیا جائے اور ایسے اساتذہ بھرتی کئے جائیں جو بچوں کو پڑھانے میں دلچسپی رکھتے ہوں۔ جب دیہاتیوں نے تالا کھولنے سے انکار کیا تو 2اساتذہ دھرم سنگھ اور محمد الیاس کا فوری تبادلہ کردیا گیا۔ایجوکیشن افسر اور فیروز پور کے تھانیدار موقع پر پہنچ گئے اور 6گھنٹے تک والدین اور طلبہ کو تالا کھولنے پر آمادہ کرتے رہے ۔ اسکول کا عملہ بھی اتنے زیادہ طلبہ کے فیل ہونے پر حیرت زدہ تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ سال بھر انہوں نے اضافی کلاسیں لی ہیں اور انہیں 100فیصد نتائج کا یقین تھا ۔اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے کہا کہ ہمارے اساتذہ نے سال بھر سخت محنت کی ہے۔ہمیں اس بات پر دھچکا لگا کہ جو طلبہ کلاس میں ٹاپ کرتے رہے وہی فیل ہوگئے۔2016ء میں بھی صرف ایک طالب علم پاس ہوا تھا جبکہ 2015میں صرف 2طلبہ پاس ہوئے تھے۔

شیئر: