Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک میں قتل کیس میں سعودی شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کی توثیق کی تھی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے تبوک ریجن کے حکام نے چاقو کے حملے میں مقامی شہری کے قتل میں ملوث سعودی کو عدالت کے حکم پر موت کی سزا دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے پیر کو بیان میں کہا کہ’ مقامی شہری حمود بن مشحی بن مرزوق الحویطی نے اپنے ہموطن محمد بن شویمی بن مدلہ المطیری کو چاقو سے وار کرکے ہلاک کردیا تھا۔ دونوں میں پہلے سے جھگڑا چل رہا تھا‘۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ’پولیس نے ملزم حمود الحویطی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ الزام ثابت ہوجانے پر موت کی سزا سنا ئی گئی تھی‘۔
اپیل کورٹ اورسپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا جسے پیر کو تبوک میں نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: