Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بھائی کو سوتے ہوئے قتل کرنے والے سعودی شہری کو سزائے موت

اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی (فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کے قصیم ریجن میں حکام نے بھائی کے قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر مقامی شہری کو بدھ کو موت کی سزا دی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ’ سعودی شہری طلال بن سعود بن سبیل العوفی نے اپنے بھائی ابراہیم  کو سوتے میں سینے پر چاقو کے وار کرکے ہلاک کردیا تھا‘۔ 
وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ ’سیکیورٹی فورس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ قتل کا الزام ثابت ہوجانے پر عدالت نے طلال العوفی کو موت کی سزا سنائی تھی۔ 
اپیل کورٹ اور سپریم کورٹ نے سزائے موت کی توثیق کردی تھی۔ ایوان شاہی نے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا جسے بدھ کو نافذ کردیا گیا۔ 

شیئر: