Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یکم رمضان ہفتہ یا اتوار، فیصلہ آج ہوگا

ریاض: سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ  جمعرات کو  مملکت کے کسی بھی علاقے میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا ۔ رویت ہلال کے فیصلے کیلئے کورٹ کی ٹیم  جمعہ کی شام کو  اجلاس کرے گی۔  مملکت بھر سے  رویت کی رپورٹوں  کے تناظر میں  چاند ہونے نہ ہونے کا  فیصلہ جاری کرے گی۔  ام القریٰ کیلنڈر کے لحاظ سے جمعہ کو  شعبان کی 30 تاریخ ہے  چونکہ شعبان کا چاند نظر نہیں آیا تھا اس تناظر میں  یہ فیصلہ نہیں ہوسکا کہ  حقیقت میں  جمعہ  26 مئی  کو  شعبان کی  30 ہی تاریخ ہے یا 29 ۔  جمعہ کی شام کو   رویت کے بعد ہی  یہ فیصلہ ہوگا کہ آیا  رمضان  ہفتہ سے  شروع ہوگا یا اتوار سے۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: