صحرا میں افطار: حدود شمالیہ کے شہریوں کی رمضان میں پسندیدہ روایت
فیملیز غروب آفتاب سے قبل صحرا میں چلی جاتی ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)
رمضان کے مقدس مہینے میں حدود شمالیہ کے باسی افطار صحرا میں کرنا پسند کرتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق اس روایت کی وجہ سے شہریوں کو روزمرہ کے معمولات سے وقفہ ملتا ہے جبکہ وہ علاقے کے بڑے صحرائی نظاروں اور قدرتی طور پر کھلے ماحول سے محظوظ ہوتے ہیں۔
فیملیز غروب آفتاب سے قبل صحرا میں چلی جاتی ہیں۔ وہاں وہ افطار کی سادہ میز سجاتے ہیں اور مغرب کی اذان سے قبل سب ایک جگہ مل بیٹھتے ہیں۔
صحرا کے پُرسکون نظاروں کے درمیان وہ آپس میں کھانے تقسیم کرتے ہیں اور اس خوبصورت ماحول کی جھلک اُن کے رمضان کے تجربے میں خاص رنگ بھر دیتی ہے۔
یہ روایت اس ریجن کے باسیوں کے درمیان بہت مقبول ہے۔ کئی لوگ سمجھتے ہیں کہ صحرا میں افطار کرنے سے انہیں قدرتی ماحول کے ساتھ دوبارہ جڑنے کا موقع ملتا ہے، روزمرہ کی زندگی کے دباؤ سے دور ہو جاتے ہیں اور اہلخانہ، دوستوں اور دیگر عزیز و اقارب کے ساتھ خاص تعلق بنتا ہے۔
