سعودی عرب کے حائل ریجن کی سعودی خاتون رخصتی کے ایک ہفتے بعد ’ہنی مون‘ کے دوران بوسنیا میں دل کا دورہ پڑجانے پر چل بسی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی خاتون بثینہ شائع ناصر القباع کی موت کی اطلاع سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ صارفین اس پر ردعمل ظاہر کررہے ہیں۔
سعودی خاتون کے شوہر عبداللطیف العامر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے ‘نوشتہ تقدیر پر راضی ہوں۔ میں انمول ساتھی سے محروم ہوگیا ‘۔