Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدارتی امیدوار کیلئے اپوزیشن سے مشورے کرینگے، امیت شا

نئی دہلی .....بی جے پی صدر امیت شا نے ہفتے کو کہا ہے کہ انکی پارٹی صدر جمہوریہ کے انتخاب کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشورے کریگی۔ واضح رہے کہ اپوزیشن مشترکہ صدارتی امیدوار لانا چاہتی ہے۔ امیت شا نے اس سوال کاجواب نہیں دیا کہ آیا بی جے پی، اپوزیشن کے ساتھ کوئی متفقہ امیدوار تلاش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی چیز پر متفق ہونا جو کئی طریقوں میں استعمال ہوتا ہے مگر ہم اپوزیشن سمیت ہر جماعت سے مذاکرات کرینگے۔ واضح رہے کہ کانگریس، ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس او ردایاں بازو نے ایک سیکولر امیدوار لانے کی بات کی ہے تاہم حکمراں طبقہ اپوزیشن پارٹیوں کے اس موقف سے پریشان نہیں۔امیت شا نے صدارتی امیدوار کیلئے این ڈی اے کے نام بتانے سے انکار کیا تاہم کہا کہ ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔ ہم پہلے این ڈی اے کے اپنے اتحادیوں سے بات کرینگے۔

شیئر: