Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف میں 30ہزار سیکیورٹی اہلکار تعینات

مکہ مکرمہ .... اسپیشل ایمرجنسی فورس کمانڈر میجر جنرل محمد العصیمی نے بتایا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران حرم شریف امن منصوبہ نافذ کرنے کے لئے 30 ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ ریزرو فورس کے جوان بھی ڈیوٹی انجام دینگے۔ یہ بات مکہ مکرمہ امن عامہ کے ہیڈکوارٹر کے میڈیا سینٹر میں پریس کانفرنس کے دوران بتائی گئی۔ العصیمی نے واضح کیا کہ سریع الحرکت 7دستے بھی مختص کئے گئے ہیں۔

شیئر: