Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا ھروب والے گھریلو کارکن کا نقل کفالہ ہوسکتا ہے؟

نقل کفالہ کی کارروائی زیادہ سے زیادہ 23 روز میں مکمل کرنا ہوگی ( فوٹو: الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں گھریلو عملے کی خدمات کے  لیے مختص ’مساند‘ پلیٹ فارم نے کہا ہے کہ ’گھریلو عملے کا نقل کفالہ مشروط ہے۔ ایسے کسی گھریلو کارکن کا نقل کفالہ نہیں ہوسکتا جس کے خلاف ھروب کی رپورٹ ہوگی‘۔ 
عکاظ اخبار کے مطابق مساند پلیٹ فارم کا کہنا ہے ’ نقل کفالہ کی درخواست کا فیصلہ ویزوں کے اجرا سے متعلق ریکروٹنگ ضوابط کی بنیاد پر ہوگا‘۔ 
’ گھریلو عملے کے نقل کفالہ کی کارروائی کا طریقہ  کار کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’موجودہ آجر گھریلو کارکن کے نقل کفالہ کی درخواست مساند پلیٹ فارم کے ذریعے دے، متعلقہ  کارکن اور نئے آجر کے کوائف کا اندراج کرے‘۔ 
مساند کا کہنا ہے’نقل کفالہ کی کارروائی زیادہ سے زیادہ 23 روز میں مکمل کرنا ہوگی۔ اس میں کمی بیشی کا فیصلہ متعلقہ فریقوں کی جانب سے کارروائی میں دلچسپی کی بنیاد پر ہوگا‘۔ 

شیئر: