Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نجی دورے پر سلطنت عمان پہنچ گئے

ولی عہد عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان پیر کو انڈیا سے واپسی پر نجی دورے پر سلطنت عمان پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد دورے کے دوران عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کریں گے۔
یاد رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت اور انڈیا کے سرکاری دورے کے بعد عمان پہنچے ہیں۔

 

شیئر: