Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر داخلہ سے ریاض میں چینی وزیر کی ملاقات 

سعودی عرب اور چین کے درمیان شہری دفاع میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف سے ریاض میں چینی وزیر وانگ شیانگی نے ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے درمیان شہری دفاع اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں دونوں ملکوں کی باہمی دلچسپی کے متعدد امور زیر بحث آئے ہیں۔ 
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر الداود، سیکریٹری داخلہ برائے سیکیورٹی امور محمد المھنا، محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر محمد البسامی اور وزارت داخلہ کے متعدد اعلی عہدیدار موجود تھے۔ 
چین کی جانب سے ایمرجنسی مینجمنٹ کی وزارت کے کئی اعلی عہدیدار مذاکرات میں شریک رہے۔ 

شیئر: