Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سلطنت عمان کے خصوصی دورے کے بعد روانہ

ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سنیچر کو سلطنت عمان کے خصوصی دورے کے بعد روانہ ہوگئے۔ انہوں نے عمان کے فرمانروا سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی۔
عرب نیوز کے مطابق عمان کے فرمانروا سے ملاقات کے دوران سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا۔
دونوں رہنماوں نے  برادر ملکوں کے درمیان برادرانہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا۔
یاد ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت اور انڈیا کے سرکاری دورے کے بعد عمان پہنچے تھے جہاں انہوں نے انڈین  اور عالمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔

شیئر: