Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ شہری ہوا بازی کی پہلی خاتون ترجمان ابتسام الشہری کون؟

وزارت تعلیم کی ترجمان کے منصب پر بھی فائز رہ چکی ہیں (فوٹو: اخبار 24)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے ابتسام الشہری کو سول ایوی ایشن کا سرکاری ترجمان اور میڈیا ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ شہری ہوا بازی نے یہ اقدام عوام اور ذرائع ابلاغ کے ساتھ روابط بہتراورمضبوط بنانے، ملکی و بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے استفسارات کا جواب دینے کےلیے کیا ہے۔
اس تعیناتی کا مقصد عوام اور ذرائع ابلاغ تک معتبر اور مصدقہ معلومات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
ابتسام الشہری ذرائع ابلاغ، تعلیم و تربیت اور منصوبہ بندی کے شعبے میں علمی اسناد رکھتی ہیں۔
وہ کئی سرکاری و نجی اداروں میں کام کرچکی ہیں۔ وزارت تعلیم کی ترجمان کے منصب پر بھی فائز رہ چکی ہیں۔
انہوں نے متعدد ملکی و بین الاقوامی کانفرنسوں اور فورمز میں بھی شرکت کی ہے۔

شیئر: