Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’عدالت لوگ خوشی سے نہیں آتے، ان سے مہمان جیسا سلوک کریں‘

پاکستان کی سپریم کورٹ کے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پیر کی صبح اپنی گاڑی میں پروٹوکول کے بغیر سپریم کورٹ پہنچے تو عدالت کے سٹاف نے ان کا استقبال کیا۔
عدالت کی گیلری میں کھڑے ہو کر چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے سٹاف سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ’عدالت اور سپریم کورٹ میں لوگ خوشی سے نہیں آتے۔ وہ اپنے مسئلے ختم کرنے کے لیے آتے ہیں۔ براہ کرم آپ کے ان(سائلین) کے ساتھ ایسا سلوک کیجیے جیسا کہ ایک میزبان مہمان سے کرتا ہے۔‘

شیئر: