Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی جرمنی کی طرف سے منعقد تقریب میں شرکت

’جرمنی نے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 50 سال گزرنے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جرمنی کی طرف سے منعقد تقریب میں شرکت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق جرمنی نے اقوام متحدہ میں رکنیت کے 50 سال گزرنے پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا ہے۔
جرمنی کی طرف سے خصوصی تقریب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں منعقد کی گئی جس میں شرکت کے لیے شہزادہ فیصل بن فرحان نیویارک گئے ہوئے ہیں۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ میں 50 سال رکنیت پر جرمنی کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر خارجہ نے سعودی قیادت کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا ہے اور جرمنی کے لیے ترقی اور کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔

شیئر: