Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سندھ اور پنجاب میں راشن تقسیم

تقسیم کیے جانے والے ہر پیکج کا کل وزن 95 کلوگرام ہے (فوٹو: سعودی سفارتخانہ)
شاہ سلمان ریلیف سینٹر نے سیلاب سے متاثرہ سندھ اور پنجاب کے اضلاع میں 94 سو فوڈ پیکج فراہم کیے۔
شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے صوبہ سندھ میں دادو اور سجاول جبکہ پنجاب میں بہاولنگر اور مظفر گڑھ کے مختلف علاقوں میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 94 سو فوڈ پیکجز نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے تعاون سے تقسیم کیے ہیں۔
ہر پیکج کا کل وزن 95 کلوگرام ہے اور اس میں 80 کلو آٹا، 5 لیٹر کوکنگ آئل، 5 کلو چینی، اور 5 کلو دال چنا شامل ہے۔ مجموعی طور پر اس اقدام کا مقصد 9400 فوڈ پیکجز کی تقسیم کے ذریعے 65 ہزار سے زائد لوگوں کو انتہائی ضروری ریلیف پہنچانا ہے۔

شیئر: