Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ سے اقوام متحدہ کے عہدیداروں کی ملاقات

ضرورت مند ممالک اور افراد کی مدد کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی امداد کے سپروائزرجنرل ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے حالیہ دنوں نیویارک میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے پروجیکٹ سروسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل جارج موریرا دا سلوا سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملاقات میں فریقین نے ضرورت مند ممالک اور افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
جارج موریرا دا سلوا نے دنیا بھر میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد  و انسانی امداد کے کاموں کی تعریف کی۔
دریں اثنا شاہ سلمان مرکز برائے امداد  و انسانی امداد کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے آپریشنز اینڈ پروگرامز احمد البیز نے انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے علاقائی ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ حسام الشرقاوی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ امدادی اور انسانی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
حسام الشرقاوی نے انسانی ہمدردی کے میدان میں سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی اور دنیا بھر میں لوگوں کی مدد کے لیے شاہ سلمان مرکز برائے امداد  و انسانی امداد کی کوششوں کو سراہا۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی امداد کے اسسٹنٹ سپروائزر جنرل برائے منصوبہ بندی اور ترقی عقیل الغامدی نے سعودی عرب میں آذربائیجان کے سفیر سے ملاقات کی۔
ریاض میں ہونے والی  ملاقات کے دوران فریقین نے امدادی اور انسانی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
عقیل الغامدی نے سعودی عرب میں آذربائیجان کے سفیر  کو شاہ سلمان مرکز برائے امداد  و انسانی امداد کی جانب سے نافذ کیے گئے امدادی منصوبوں کا ایک جائزہ پیش کیا جو اب تک دنیا کے 94 ممالک میں مختلف قسم کے  دو ہزار 501  تک پہنچ چکے ہیں۔
عقیل الغامدی نے سعودی عرب میں آذربائیجان کے سفیر کو طبی، تعلیم اور تربیت کے شعبوں میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد  و انسانی امداد کی جانب سے نافذ رضاکارانہ پروگراموں سے بھی آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان پروگراموں کی تعداد 35 ممالک میں 424 تھی اور اس سے 10 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوئے تھے۔
سعودی عرب میں آذربائیجان کے سفیر نے انسانی ہمدردی کے شعبے میں سعودی عرب کے کردار کی بھی تعریف کی اور دنیا بھر کے لوگوں کی مدد کے لیے شاہ سلمان مرکز برائے امداد  و انسانی امداد  کی کوششوں کو سراہا۔

شیئر: